بھٹکل:21؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)رات کا کھانا کھانےکے بعد اچانک گھر سے ایک عورت لاپتہ ہونے کے متعلق بھٹکل شہری پولس تھانےمیں شکایت درج ہوئی ہے۔
لاپتہ عورت کی شناخت بیللکھنڈ گلمی روڈ کی مکین تسلیم بانو رضوان صاحب (27)بتائی گئی ہے۔ عثمان نگر ان کا میکہ بتایا جارہاہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تسلیم 6برس پہلے بیللکھنڈ کے رضوان سے شادی رچائی تھی ، اس کے دو بچے ہیں۔ اس تعلق سے تسلیم کے شوہر رضوان نے پولس تھانے میں شکایت درج کرائی ، جانچ جاری ہے۔